Home / جرائم / سانحہ بلدیہ کو چھ سال بیت گئے، مقدمہ آج بھی عدالت میں زیر سماعت ہے

سانحہ بلدیہ کو چھ سال بیت گئے، مقدمہ آج بھی عدالت میں زیر سماعت ہے

کراچی : پاکستان کے نائن الیون سانحہ بلدیہ کو چھ سال بیت گئے، جے آئی ٹی بنی، تحقیقات میں پیش رفت کے دعوے کیے گئے تاریخ پر تاریخ کے باوجود متاثرین کوآج تک انصاف نہ مل سکا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کو6سال گزر گئے لیکن شہداء کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، گیارہ ستمبر2012کو بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آتشزدگی سے خواتین سمیت دو سو ساٹھ مزدور زندہ جل گئے تھے، بعد میں انکشاف ہوا کہ ایک سیاسی جماعت نے بھتہ نہ ملنے پر فیکٹری کو آگ لگائی تھی۔
چھ سال بعد آج بھی سانحہ بلدیہ کا کیس عدالت میں زیرسماعت ہے اور ذمہ داروں کو سزا نہ مل سکی، جل کر راکھ ہونے والے259جسموں سے اٹھتا دھواں آج بھی فضا میں انصاف کا طلب گار ہے۔
آج سے چھ سال قبل آج ہی کی تاریخ میں یہ اندوہناک سانحہ پیش آیا، اپنے پیاروں کے زندہ جلنے کا غم میں ڈوبے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

Check Also

استاد پر تشدد کا الزام : ملتان کی 8 سالہ ماہ نور کی موت دراصل کیسے ہوئی ؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حقیقت سامنے آنے پر تفتیشی افسران اور شہریوں سبھی نے سر پکڑ لیے

ملتان (ویب ڈیسک) معلم کے مبینہ تشدد سے نشتر ہسپتال میں جاں بحق ہونے والی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook IconYouTube Icon