Home / بزنس / کراچی کے فالودہ فروش کے اکاؤنٹ میں کس کا پیسہ ہے،سراغ مل گیا

کراچی کے فالودہ فروش کے اکاؤنٹ میں کس کا پیسہ ہے،سراغ مل گیا

کراچی میں فالودہ فروش کے بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے ملنے کے معاملے پر اہم انکشاف ہواہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے اس حوالے سے اہم باتیں بتائی ہیں۔ عباس شبیر سے گفتگو کرتے ہوئےشہزاداکبرکاکہناتھاکہ فالودہ فروش کے اکاؤنٹس کے پس پردہ افراد کا سراغ لگا لیا ہے۔ شہزاد اکبر نے بتایاکہ الطاف حسین کی منی لانڈرنگ سے متعلق برطانیہ کو معلومات فراہم کردی ہیں، برطانیہ کیساتھ منی لانڈرنگ سے متعلق معلومات کے تبادلے کا معاہدہ ہے۔
شہزاد اکبرنےمزید بتایاکہ حکومتی،اتحادی یا مخالف جو بھی رکن کرپشن میں ملوث ہوا بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ انھوں نےواضح کیا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث کسی بھی شخص کو رعایت نہیں ملے گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کاکہناتھاکہ محلات میں بیٹھے پردہ نشین اب ملازمین اور ڈرائیورز کے نام پر کاروبار نہیں چلا سکیں گے۔
گذشتہ روز شہزاد اکبر نے کہا تھاکہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کیا گیا ہے۔ منی لانڈرنگ کےلیے قانون کو مزید سخت کریں گے۔ایف آئی اے بے نامدار اکاؤنٹس کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے۔
شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانوں نے منی لانڈرنگ میں آسانی کے قوانین بنائے، حالیہ قانون منی لانڈرنگ کو سپورٹ کرتا ہے،منی لانڈرنگ کو روکنے کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے۔ شہزاد اکبر نے بتایا کہ معلومات کے تبادلے کے لئے معاہدوں میں تبدیلی زیرغور ہے، معاہدوں سے ماضی کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی مل جائے گی۔ بے نامی اکاؤنٹ میں رقم منتقلی کی معلومات بھی مل رہی ہیں۔

Check Also

نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہیے: شاہد خاقان عباسی

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ نیب کالا قانون ہے اسے ختم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook IconYouTube Icon