Home / خبر یں / محمد عباس کی تباہ کن بولنگ: پاکستان کی ابوظہبی ٹیسٹ میں جیت کی جانب پیش قدمی

محمد عباس کی تباہ کن بولنگ: پاکستان کی ابوظہبی ٹیسٹ میں جیت کی جانب پیش قدمی

ابوظہبی: پاکستان کے 538 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کے 5 کھلاڑی 78 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو 5 وکٹیں اور آسٹریلیا کو 400 سے زائد رنز درکار ہیں، گزشتہ روز کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنائے تھے۔
کھیل کے چوتھے روز ایرون فنچ 24 اور ٹریوس ہیڈ نے 17 رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا مجموعی اسکور 71 تک پہنچا تو ٹریوس ہیڈ 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اوپننگ بلے باز ایرون فنچ 31، شان مارش 5 اور کپتان ٹم پین بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمدعباس نے 4 شکار کیے جب کہ یاسر شاہ ایک وکٹ حاصل کی۔
گزشتہ روز قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 538 رنز کا ہدف دیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں فخر زمان اور سرفراز احمد کے 94، 94 رنز کی اننگز کی بدولت 282 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 145 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس طرح کینگروز کا پہلی اننگز کا خسارہ 137 ہو گیا تھا۔

Check Also

نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہیے: شاہد خاقان عباسی

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ نیب کالا قانون ہے اسے ختم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook IconYouTube Icon