Home / خبر یں / گیند لگنے سے زخمی ہونے والے سرفراز کا سی ٹی اسکین، ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ

گیند لگنے سے زخمی ہونے والے سرفراز کا سی ٹی اسکین، ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ

ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو چکر آنے کی شکایت کے بعد سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں پورے دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے دن بیٹنگ کے دوران سرفراز احمد کی کلائی پر مچل اسٹارک کی گیند لگی تھی جبکہ تیسرے روز انہیں دوبارہ سر پر گیند لگی۔
پاکستانی کپتان نے رات کو سر چکرانے کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں احتیاطاً اسپتال لے جایا گیا تاکہ سی ٹی اسکین سے صورتحال واضح ہوسکے۔

Check Also

نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہیے: شاہد خاقان عباسی

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ نیب کالا قانون ہے اسے ختم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook IconYouTube Icon