Home / خبر یں / مجھے یہ کام کرنے میں 25 سال لگے” نواب سیف علی خان نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا انکشاف کر ڈالا

مجھے یہ کام کرنے میں 25 سال لگے” نواب سیف علی خان نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا انکشاف کر ڈالا

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے کہا ہے کہ اداکاری میں بہتری لانے کے لئے مجھے 25سال لگ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کو بالی ووڈ میں 25 سال ہوگئے ہیں اور یہ عرصہ کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے کافی ہوتا ہے،
سیف علی خان کے ساتھ کیریئر شروع کرنے والے دیگر اداکار شاہ رخ خان اور اکشے کمار وغیرہ کو آج اداکاری کا کنگ ماناجاتاہے تاہم سیف علی خان کو 25 سال بعد احساس ہوا ہے کہ ان کی اداکاری میں اب جاکے بہتری آرہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اپنی اداکاری کے حوالے سے سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں بہت لیٹ لطیف ہوں، میری اداکاری اب جاکے بہتر ہورہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ جیسے جیسے میری عمر بڑھ رہی ہے میری اداکاری بھی نکھرتی جارہی ہے اور اب مجھے زیادہ بہتر انداز میں سمجھ آرہا ہے کہ مجھے کیا کرناچاہئے اور کیا نہیں۔

Check Also

نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہیے: شاہد خاقان عباسی

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ نیب کالا قانون ہے اسے ختم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook IconYouTube Icon