Home / Uncategorized / کراچی سے جانیوالی پی آئی اے پرواز کو پنجگور ایئرپورٹ پرحادثہ، طیارہ رن وے سے اترگیا

کراچی سے جانیوالی پی آئی اے پرواز کو پنجگور ایئرپورٹ پرحادثہ، طیارہ رن وے سے اترگیا

کوئٹہ: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے جانے والی پرواز کو پنجگور ایئرپورٹ پر حادثہ پیش آیا اور طیارہ رن وے سے اتر کر کچی زمین پر پہنچ گیا۔
کراچی سے جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 517 نے جیسے ہی پنجگور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، طیارہ رن وے سے بے قابو ہوکر کچی زمین پر اتر گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔
تاہم ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔مالی مسائل میں گھری قومی ایئرلائن کی کسی پرواز کے ساتھ اس قسم کا حادثہ پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا، اس سے قبل بھی پی آئی اے کی متعدد پروازیں حادثات کا شکار ہوچکی ہیں۔
جنوری 2017 میں ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کرتے ہوئے ایئر فرانس کےطیارے سے ٹکرا گیا تھا، جس سے طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا تھا تاہم مسافر محفوظ رہے تھے۔
اس سے قبل دسمبر 2016 میں چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا تھا، جس کے نتیجے میں عملے سمیت طیارے میں سوار 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جن میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شامل تھے۔
اسی سال ملتان میں پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز کے انجن میں ٹیک آف سے پہلے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

Check Also

اپنی ہی کم سن بیٹی پر تشدد کرنے والا فلسطینی والد سعودی عرب میں گرفتار

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس نے اپنی ہی کم سن بیٹی پر بے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Iconfacebook like buttonYouTube IconTwitter Icontwitter follow button