Home / خبر یں / کراچی میں پھربڑابریک ڈاؤن،80 فیصد علاقوں میں بجلی غائب

کراچی میں پھربڑابریک ڈاؤن،80 فیصد علاقوں میں بجلی غائب

کراچی میں ایک بارپھر بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سےشہرکے 80 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
علی الصبح ہونے والے بریک ڈاؤن سے ایف بی ایریا،نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی ، نیوکراچی، گلشن اقبال کے مختلف بلاکس، بفرزون، ڈیفنس، گارڈن، ناظم آباد، پی ای سی ایچ ایس، محمودآباد، بہادرآباد، کلفٹن، ائرپورٹ، ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد، کورنگی اورلانڈھی کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
اس کے علاوہ گلشن حدید، سپرہائی وے، سہراب گوٹھ، گلشن معمار، گڈاپ میں بجلی غائب ہوگئی۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی ٹرپنگ کے باعث معطل ہوئی جبکہ نیشنل گرڈ سے بھی بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔
صبح صبح بجلی غائب ہو جانے سے اسکول اور دفاتر جانے والوں کو بھی پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی بحالی کاعمل جاری ہے۔

Check Also

پاکستانی ٹیم اب تمام ہوم سیریز ملک میں کھیلے گی، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پاکستان میں عالمی کرکٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Iconfacebook like buttonYouTube IconTwitter Icontwitter follow button