Home / بزنس / انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام

کراچی: جمعہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔
پل پل نیوز کے مطابق فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 115.62 روپے اور قیمت فروخت 115.72روپے پرمستحکم رہی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید 117.20 روپے سے بڑھ کر117.40روپے اور قیمت فروخت 117.50روپے سے بڑھ کر 117.70روپے ہوگئی۔

Check Also

نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہیے: شاہد خاقان عباسی

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ نیب کالا قانون ہے اسے ختم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook IconYouTube Icon